24 اگست 2011 - 19:30

لبناني شخصيات نے بين الاقوامي حريري ٹريبيونل کو حزب اللہ اور لبنان کے خلاف امريکا اور صہیوني ریاست کي سازش قرار ديا ہے.

ابنا: تسلط پسند طاقتيں لبنان ميں مختلف حيلوں بہانوں سے اپني فتنہ انگيزي جاري رکھے ہوئے ہيں- لبنان کے سابق وزير اعظم رفيق حريري کے قتل کے معاملے ميں بين الاقوامي ٹربيونل کے ذريعے، جو مغربي حکومتوں کے دباؤ ميں دشمنانہ کارکردگي کا مظاہرہ کر رہا ہے، تسلط پسند طاقتيں لبنان ميں فتنہ انگيزي کر رہي ہيں- يہ ٹربيونل رفيق حريري کے قتل کے معاملے ميں حقائق کو واضح کرنے کي راہ پر چلنے کے بجائے لبنان کے خلاف تسلط پسند طاقتوں کے ناجائز مفادات کي تکميل کے بنيادي وسيلے ميں تبديل ہوگيا ہے جس کي لبناني عوام اور شخصيات سخت مذمت کر رہي ہيں- اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ صہیوني ریاست اور اس کے حاميوں کي سازشوں اور حربوں کي جانب سے ہوشيار ہيں-

اس سلسلے ميں لبناني پارليمنٹ ميں حزب اللہ کے پارليماني گروپ کے سربراہ محمد رعد نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے چار اراکين کے خلاف رفيق حريري ٹربيونل کي چارج شيٹ بے بنياد ہے- انہوں نے کہا کہ مزاحمتي تحريک کو نشانہ بنانے کي غرض سے اس ٹربيونل کي کارکردگي پوري طرح سے سياسي ہے- انہوں نے کہا کہ اس چارج شيٹ سے پتہ چلتا ہے کہ يہ امريکا اور اسرائيل کے مفادات کے تناظر ميں اس ٹربيونل پر مسلط کي گئي ہے- واضح رہے کہ حزب اللہ نے ہميشہ ہي رفيق حريري کے قتل ميں ملوث ہونے کي ترديد کي ہے-

لبنان کے سابق وزير اعظم رفيق حريري کو چودہ فروري دو ہزار پانچ کو ايک بم دھماکے ميں ہلاک کر ديا گيا تھا- دو ہزار سات ميں امريکا کي تجويز پر اقوام متحدہ کي قرارداد سے تشکيل پانے والے ٹربيونل نے جون دو ہزار گيارہ ميں بغير کسي ثبوت کے حزب اللہ کے چار اراکين کے خلاف چارج شيٹ جاري کي تھي -

لبنان کے ايک تجزيہ نگار غالب قنديل نے کہا ہے کہ رفيق حريري ٹربيونل کي چارج شيٹ پوري طرح سے غير قانوني ہے اور اس سے يہ ثابت ہو جاتا ہے کہ يہ ٹربيونل اسرائيل کے ليے کام کر رہا ہے- انہوں نے کہا کہ اس چارج شيٹ کا مقصد دو ہزار اور دو ہزار چھے ميں اسرائيل کو ہونے والي شکست کي تلافي کرنا ہے-

حزب اللہ کے نائب سيکريٹري جنرل شيخ نعيم قاسم نے بھي چودہ مارچ دھڑے کے سربراہ سعد حريري کو مذکورہ ٹربيونل سے تعلقات ختم کرنے کي نصيحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ ٹربيونل صرف، لبنان ميں فتنہ انگيزي کرنا چاہتا ہے- انہوں نے کہا کہ آج عالمي سامراج نے اسلامي مزاحمتي تحريک حزب اللہ کو نشانہ بنا رکھا ہے کيونکہ حزب اللہ علاقے ميں اسرائيل کے تسلط کو روک رہي ہے- شيخ نعيم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ نے دو ہزار چھے کي تينتيس روزہ جنگ ميں اسرائيل کودھول چٹا کر ايک بار پھر يہ بات ثابت کر ديا تھا کہ اسرائيلي فوج ناقابل شکست نہيں ہے ــ.............

/169